English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ کا پڈوچیری دورہ، اپوزیشن جماعتوں نے دکھائے سیاہ جھنڈے

share with us
amit shah, paducheri,

پڈوچیری 24؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے پڈوچیری کے دورے کے خلاف اتوار کو یہاں سارم میں اپوزیشن بائیں بازو کی جماعتوں، کانگریس اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچھی (وی سی کے) کے کارکنوں نے سیاہ جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ مظاہرے امت شاہ کے اس مبینہ بیان کے خلاف کیے گئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام ریاستوں میں ہندی کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے اور 70 فیصد مرکزی گرانٹ کی فراہمی اور یونین کے پرانے قرضوں کو معاف کرنے کے اسمبلی انتخابات کے وقت کیے گئے وعدے کو پورا کرنے میں مرکزی حکومت کی ناکام کے سلسلے میں یہ مظاہرے دباؤ پیدا کرنے کے لیے کیے گئے۔

پولیس نے یہاں پکامودیانا پیٹ جنکشن پر احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی اس لیے سارم میں احتجاج کیا گیا۔ سابق وزیراعلی وی نارائن سامی، پی سی سی صدر اے۔ وی سبرامنیم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری اے۔ ایم سلیم، کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ کے سکریٹری راجنگم، وی سی کے کے سکریٹری دیوا پوزیلان کے پرنسپل سکریٹری سمیت دیگر نے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔

دریں اثنا پولیس نے تھانتھائی پیریار دراوڑ کزگم (ٹی پی ڈی کے) کی جانب سے امت شاہ کو کالے جھنڈے دکھانے کا اعلان کرنے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر پارٹی کے کچھ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا