English   /   Kannada   /   Nawayathi

الور میں قدیم مندر کے انہدام کی مذمت: اسد الدین اویسی

share with us
alwar, rajisthan

حیدرآباد24؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے راجستھان کے ضلع الوار میں تین سو سولہ مندر کے انہدام کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کے لئے بی جے پی اور کانگریس کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ان کی جماعت دستور کے تحت دی گئی ہر فرد کو اپنی مرضی کے مذہب پر چلنے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الوار ضلع کے راج گڑھ بلدیہ میں تین سوسالہ قدیم شیوالیہ کو منہدم کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس بلدیہ پر بی جے پی کی حکمرانی ہے۔ بی جے پی کے زیر بلدیہ بورڈ نے قدیم مندر کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا اور ریاست میں برسراقتدار کانگریس حکومت نے اس تجویز کو منظوری دی۔ دونوں بی جے پی اور کانگریس مندر کے انہدام کیلئے ذمہ دار ہیں۔ دونوں جماعتوں کو عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا