English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک لمحے میں کالی رات دن کے اجالے میں تبدیل ! جانئے ایسا کیا ہوا؟

share with us
saudi arab, kuwet , hafrul batin, sitara

11؍ اپریل 2022(فکروخبر/ذرائع)  سعودی عرب اور کویت میں ہفتے کے روز نصف شب کے قریب اُس وقت دن کا منظر پیدا ہوگیا جب ایک چمک دار ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر زمین کی طرف آگیا، اس منظر کی ویڈیو میں نظر آنے والے جرم سماوی کی رفتار 29کلومیٹر فی سیکنڈ تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ ٹوٹا ستارہ سعودی عرب کے شمال مشرقی شہر "حفر الباطن”کی فضاء میں دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح یہ کویت ستارے کو کویت کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے لوگوں نے بھی اپنی آنکھ سے دیکھا۔ ستارے کا رنگ نیلے کی طرف مائل تھا اور یہ زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں جل گیا۔

اس سلسلے میں سامنے آنے والی وڈیو میں یہ ٹوٹا ستارہ تین سیکنڈ کے لیے دکھائی دیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس کے سقوط کا دورانیہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے دورانیے سے 3 گنا زیادہ تھا۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ اس ٹوٹے ستارے کے سبب سعودی عرب کے مختلف حصوں میں رات کے وقت آسمان روشن ہوگیا۔

مذکورہ ستارہ زمین کے بیرونی فضائی غلاف میں40 ہزار کلومیٹر سے2.57 لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے داخل ہوا۔ بعد ازاں یہ ہوا کی مزاحمت کے سبب سست پڑ گیا، اس مزاحمت کے نتیجے میں بڑی مقدار میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا