English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب:14 سال کے طویل عرصے کے بعد رمضان المبارک میں اسکول کھولے گئے

share with us

 

04/اپریل/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں 14 سال کے طویل عرصے کے بعد رمضان المبارک میں اسکول کھولے گئے ہیں، نئی نسل کیلیے ماہ مقدس میں اسکول حاضری نیا تجربہ ہے۔

مقامی نیوز ایجنسی نے سعودی ماہر تعلیم محمد الثبیتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت میں آخری بار 2007 میں تعلیمی ادارے کھلے تھے اس کے بعد سے گزشتہ سال 2021 تک رمضان المبارک میں مملکت کے تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات ہوتی تھیں۔

محمد الثبیتی کے مطابق اس وقت تعلیمی دور سے گزرنے والی یہ نسل پہلی بار رمضان میں تعلیمی اداروں میں حاضر ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران عالمی کورونا وبا کے باعث تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری رہا جب کہ رواں برس کورونا وبا پر قابو پالینے کے بعد اسکول کھولے گئے ہیں اور تمام طلبہ کیلیے اسکول میں حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 14 برسوں کے دوران رمضان سے قبل تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات کردی جاتی تھیں جو حج کے اختتام تک جاری رہتی تھیں اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہجری سال کے آخری مہینے ذوالحجہ کے تیسرے ہفتے سے کیا جاتا تھا۔

 

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا