English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھوٹا بچہ سرکتے ہوئے سڑک پار کر گیا! حیران کردینے والی ویڈیو وائرل

share with us

ریاض :04/اپریل/2022(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں شیر خوار بچے کی سڑک گھٹنیوں چلنے کی ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دئیے۔

شیر خوار بچے جب گھٹنیوں چلنا شروع کرتے ہیں تو والدین کو ان کی دیکھ بھال میں مزید اضافہ کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر گھروالوں کو کسی ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ خلیجی ریاست سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک بچے کو مصروف سڑک پر گھٹنیوں کے بل سرکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گھر سے نکلا اور سرکتا ہوا سڑک کے درمیان آگیا۔

بچے کو سڑک کے درمیان دیکھ کر ایک ڈرائیور نے گاڑی روک کر شیر خوار کو اٹھایا اور گھر والوں کے حوالے کیا۔

صارفین بچے کے اس طرح گھٹنوں کے بل سرکتے ہوئے سڑک پر نکل آنے پر حیرت زدہ ہیں کہ بچہ گھر سے نکل کر کیسے سڑک پر آگیا جبکہ بچے کے گھر والوں کو اس کا علم نہیں تھا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سڑک پر آنے سے اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق تھا۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا