English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین کی امداد کے لیے امارات نے 30ٹن سامان کی پانچویں کھیب کی روانہ

share with us


04/اپریل/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عر ب امارات نے یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے 30 ٹن امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کی ہے۔

امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات اس سے قبل امدادی سامان کے چار طیارے یوکرین بھیج چکا ہے۔

یوکرین کے حکام پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے والے شہریوں کی مدد کے لیے پوری دنیا سے انسانی بنیادوں پر امداد کی اپیل کر رہے ہیں۔ اب تک 40 ہزار سے زیادہ پناہ گزین ریکارڈ پر آئے ہیں۔

یوکرین میں امارات کے سفیر سالم احمد الکعبی نے کہا کہ’ امارات خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے ضروری امدادی سامان بھیج رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ صورتحال دھماکہ خیز ہے۔ خصوصا یوکرین کے پڑوسی ملکوں میں پناہ گزین مشکل میں ہیں۔ مارچ میں امارات نے کئی ٹن غذائی اشیا طیاروں کے ذریعے بھیجی ہے‘۔

امدادی سامان پولینڈ میں یوکرینی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

امارات نے یوکرین بحران کے آغاز پر60 ٹن امدادی سامان سے لدے دو طیارے یوکرین روانہ کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی ہنگامی امداد کی اپیل پر 50 لاکھ ڈالر عطیے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ نے یوکرین میں نقل مکانی کرنے والوں اور ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے امداد کی اپیل کی تھی۔

علاوہ ازیں دبئی میں انسانی خدمات کے عالمی ادارے نے بین الاقوامی تنظمیوں کے تعاون سے دو پروازوں کے ذریعے 124 ٹن امدادی سامان یوکرینی پناہ گزینوں لیے روانہ ہے۔

 

Urdu news

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا