English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان نے روس پر پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا

share with us


29/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)جاپان نے، 24 فروری کو یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کی وجہ سے روس کے لئے لگژری گاڑیوں کی برآمد ممنوع کر دی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو وسیع کر دیا ہے۔

پابندیوں کے تازہ قواعد کی رُو سے روس کو لگژری گاڑیوں، جواہرات اور فنّی نمونوں جیسی پُر آسائش مصنوعات کی برآمد نہیں کی جائے گی۔

پابندیاں 5 اپریل سے نافذ العمل ہو جائیں گی۔

جاپان کے وزیر برائے اقتصادیات، تجارت اور صنعت ہاگوئیدا کوئچی نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " سخت پابندیاں لگانے کے لئے جی۔7 ممالک کے ساتھ ہمارا اتحاد جاری رہے گا"۔

 

 

TRT Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا