English   /   Kannada   /   Nawayathi

چور کوتوال بن کر جیل سے فرار ,دیکھیں یہ ویڈیو

share with us

24/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)کولمبیا میں منشیات فروشی میں ملوث خطرناک قیدی سخت ترین سکیورٹی کے باوجود جیل سے فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

کولمبیا کا بدنام زمانہ منشیات فروش قیدی جوآن کاسترو سکیورٹی اہلکار کی وردی پہن کر جیل سے فرار ہوا۔ اس کے بعد جیل کے ایک محافظ کو فرار ہونے میں مدد کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

جوآن کاسترو گزشتہ سال سے جیل میں تھا اور اس کی امریکا حوالگی کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

 

کولمبیا کی جیل سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے ایک دروازے سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا جو کھلا تھا۔ قیدی سات دروازوں سے گزرا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس نے جیکٹ پہنی تھی جس سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔

 

کولمبیا کے مقامی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوآن کاسترو جمعہ کی صبح تقریباً 12:30 بجے جیل سے فرار ہوا، اس نے جیل سے فرار ہونے کے لیے محافظ کو پانچ ملین ڈالرز کی رشوت دی۔ جیل کے ڈائریکٹر اور 55 دیگر محافظوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

جوآن کاسترو اس سے قبل 12 بار گرفتار ہو چکا ہے اور دو بار جیل سے فرار ہو چکا ہے۔

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا