English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل میں ٹیلیگرام ایپ پر پابندی! جانیے حیران کن وجہ

share with us

 

    

22/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)گمراہ کن مواد کی روک تھام میں ناکامی یا ای میلز ٹریک نہ کرنے کا معاملہ، برازیلین عدالت نے معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر پانبدی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ٹیلیگرام ایپ پر پابندی کی حیران کن وجہ کمپنی کے سی ای او پاویل ڈرو نے ای میلز چیک نہ کرنے کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے عدالت میں مستقبل میں مواد ہٹانے کے حوالے سے وضاحت کے لیے ایک ای میل مختص کرکے بتایا گیا تھا مگر بظاہر ان کی جانب سے پرانے جرنل ای میل ایڈریس پر میلز بھیجی گئیں، جنہیں کمپنی پڑھ نہ سکی۔

دوسری جانب برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلیگرام کے ذریعے انتخابات کے دوران افواہوں کو پھیلایا گیا اور صارفین کے درمیان گمراہ کن مواد کی تشہیر کی گئی جس کے باعث ٹیلیگرام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مگر کمپنی کے سی ای او کے بیان سے لگتا ہے کہ کمپنی کو جس بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ ای میلز کو ٹریک نہ کرنا ہے، جس پر سی ای او نے برازیلین عدالت سے معافی مانگتے ہوئے ایپ کو بہتر انداز میں چلانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

ARY News Urdu 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا