English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیڈا: مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی

share with us


 

اوٹاوا : 21/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا میں متعصب شخص نے کلہاڑی سے مسجد میں موجود افراد پر حملہ کردیا، حملے کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلہاڑی سے نمازیوں پر حملے کا واقعہ کینیڈین شہر مسی ساگا میں واقع مسجد میں اس وقت پیش آیا، جب لوگ کینیڈین مسلمان فجر کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

حملہ آور نے کلہاڑی کے وار سے متعدد نمازیوں کو زخمی کیا تاہم مسجد میں موجود افراد نے ہمت کرکے حملہ آور کو قابو کیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

مسجد کے پیش امام کا کہنا ہے کہ 24 سالہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر خطرناک اسپرے کیا اور کلہاڑی کے پے در پے وار کیے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ایسے پُرتشدد واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

 

ARY News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا