English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماضی میں لگنے والی پابندیوں نے ہمیشہ روس کو مضبوط کیا:روسی وزیر خارجہ

share with us

 

ماسکو: 19/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ماضی میں لگنے والی پابندیوں نے ہمیشہ روس کو مضبوط کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی ”آر ٹی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس پر لگنے والی پابندیوں سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب روس پر پابندیاں لگاتا رہے گا لیکن ماسکو اس کا عادی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک روس کو پابندیوں کی پانچویں لہر کی دھمکی دے رہے ہیں، شاید ایک اور لہر آئے لیکن ہم اس کے عادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ صدر پیوٹن نے کہا کہ اب ہم روسی فیڈریشن کے خلاف متعارف کرائی گئی پابندیوں کی تعداد میں چیمپئن ہیں، پانچ ہزار سے زیادہ انفرادی کارروائیاں جو ایران اور شمالی کوریا کے خلاف لگائی گئی پابندیوں سے تقریباً دوگنی ہیں لیکن پابندیوں نے ہمیشہ ہمیں مضبوط بنایا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ اپنے سبہی دشمنوں جواب سے سکے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ روس کے پاس درمیانے یا کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نہیں ہیں، یوکرین اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے، تاہم روس یوکرین میں جوہری کارروائی سے ہر ممکن گریز کرے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ واشنگٹن اور مغرب روس کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا