English   /   Kannada   /   Nawayathi

سائیکل چلانے کو فروغ دیا جائے ،جانیے کیوں؟

share with us

 

16/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)دنیا کے 193 ملکوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے جس کے تحت موسمیاتی یا ماحولیاتی تبدلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سائیکل چلانے کو فروغ دیا جائے گا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ میں یہ قرارداد ترکمانستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی تاہم جنرل اسمبلی سے مںظور کی گئی دیگر قراردادوں کی طرح اس پر بھی رکن ملکوں کے لیے عمل درآمد لازمی نہیں۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے کہا گیا ہے کہ ’ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سائیکل کو شامل کیا جائے۔‘

قرارداد کے مطابق سڑک پر سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے اور بائیک کی سواری کے فروغ سے ’دیرپا ترقی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘

ترکمانستان نے قرارداد کے ذریعے تجویز دی ہے کہ دنیا بھر میں جب کبھی اور جہاں کہیں عالمی، علاقائی اور ملکوں کی قومی ترقی کی پالیسی اور پروگرام مرتب کیے جائیں ان میں سائیکل کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں سے کئی ملکوں کو مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں اور ماہرین درجہ حرارت کے بڑھنے کی وجہ گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے اخراج کو قرار دیتے ہیں۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا