English   /   Kannada   /   Nawayathi

نواب ملک کی ای ڈی تحویل ختم، عدالتی حراست میں بھیجے گئے

share with us

:07مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)منی لانڈرنگ کیس Money Laundering Case میں ای ڈی نے 23 فروری کو این سی پی رہنما نواب ملک کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا تھا جس کے بعد ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے انہیں ای ڈی کی تحویل میں بھیجا تھا اور آج نواب ملک کی ای ڈی کسٹڈی ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ داؤد ابراہیم گروہ کی جائیداد کو ان کی ملکیت والی کمپنی نے مارکیٹ ریٹ سے کم داموں میں خریدا تھا اور اس کی خرید میں نقد روپیوں کا استعمال ہوا ہے جو کالا دھن کے زمرے میں آتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا