English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر کے صحافی فہد شاہ ضمانت ملنے کے بعد تیسری بار گرفتار

share with us

:06مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)نیوز پورٹل 'کشمیر والا' Kashmir Walla کے ایڈیٹر صحافی فہد شاہ کو ہفتے کے روز ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی تھی، لیکن سرینگر میں ان کے خلاف ایک اور مقدمے میں انہیں پھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شاہ کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا، کہ گزشتہ ہفتہ فہد شاہ کو پلوامہ کی ایک خصوصی عدالت نے (ایف آئی آر نمبر 19/2022 کیس میں) ضمانت دی تھی، لیکن بعد میں شوپیان پولیس نے ایف آئی آر نمبر 06/2021 میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔ آج اسی چیز کو پھر دہرایا گیا، ایک مقامی عدالت نے انہیں ضمانت دی تبھی پولیس نے انہیں سرینگر کے صفا کدل پولیس اسٹیشن میں درج تیسرے مقدمے (ایف آئی آر نمبر 70/2020) پر دوبارہ گرفتار کر لیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 'کشمیر والا پورٹل' کے ایڈیٹر فہد شاہ نے ایک انکاؤنٹر پر مقامی لوگوں کا حوالہ دے کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مرنے والوں میں ایک عام شہری تھا۔ تاہم پولیس نے کہا کہ مقتول نے عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کی تھی۔جس کے بعد فہد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا'۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا