English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھر کاتو پہلے ہی سے نہیں تھا اب گھاٹ کابھی نہیں رہا جیتندر تیاگی (وسیم رضوی )

share with us

:06مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)نینی تال کی ایک عدالت نے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے، جتیندر نارائن تیاگی کو گزشتہ سال دسمبر میں ہریدوار میں دھرم سنسد میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جسٹس این ایس دھانک کی سنگل بنچ نے ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اب یہ معاملہ دوسری سنگل بنچ کو بھیج دیا گیا ہے۔

تیاگی نے یتی نرسمہانند، سوامی پربودھانند گری، نرسمہانند گری، ساگر سندھو مہاراج، دھرما داس مہاراج، پرمانند مہاراج، سادھوی اناپورنا، سوامی آنند سوروپ، اشونی اپادھیائے اور سریش چوان سمیت دیگر ہندو پجاریوں کے ساتھ ملکر دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کال دی تھی۔

جوالاپور کے رہنے والے ندیم علی نے 2 جنوری 2022 کو ہریدوار کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سنسد کے منتظمین کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس کتاب ' قرآن اور پیغمبر اسلام' کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 295 کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد تیاگی اور یتی نرسمہانند کو گرفتار کرکے ہریدوار جیل میں بند کردیا گیا۔ نرسمہانند کو 18 فروری کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے ہریدوار میں بدامنی کا ماحول پیدا ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا