English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقتول طلبا لیڈر انیس خان کےوالد سے ملے کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری

share with us

:06مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کل مقتول طلبا لیڈر انیس خان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سلام خان سے ملاقات کی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ انیس خان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی لڑائی میں شامل ہیں ۔انہوں نے سلام خان سے کہا کہ وہ جس طرح کی ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے سلام خان سے کہا کہ ان پر بنگال کے عوام کو فخر ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے قتل کا حساب لینے کےلئے بغیر کسی دباؤ کے جدو جہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کی اس لڑائی میں شامل ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔

مقتول طالب علم رہنما کے والد سلام خان نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی موت کا انصاف چاہتے ہیں۔ مجرموں کو کڑی سے کڑی سزادلانا چاہتے ہیں۔ ادھیر رنجن نے بھی یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے بنگال کے لوگوں کو اس لڑائی پر فخر ہے جو سلام خان اپنے بیٹے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ سلام خان نے ادھیر چودھری کو اس رات کے بارے میں بھی بتایا۔

انیس کی ہلاکت کے بعد سے اب تک ایک ہوم گارڈ اور ایک سیوک پولس کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امتا تھانے کے او سی کو غیر معینہ مدت کے لیے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے قتل کے معمہ کو سلجھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے دوسرے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا