English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوام نے بِل و بُلڈوزر کی حکومت کو دکھایا باہر کا راستہ: ایوب سرجن

share with us

پرتاپ گڑھ:05مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)جمہوریت میں جس حکومت نے منمانی دکھائی اور عوام کے حقوق کی چشم پوشی کی، تو وقت آنے پر عوام نے ایسی حکومتوں کو باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ اس اسمبلی انتخاب کے چھہ مرحلے میں عوام نے بی جے پی کی بل و بلڈوزر کی حکومت کو باہر کا راستہ دکھایا ہے اور ساتواں مرحلہ بھی اس حکومت کا آخری ایام ہوگا۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کی اس پانچ سال کے اقتدار میں جہاں بل کے سبب عام شخص، خصوصی طور سے کسان بھکمری کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے، کیونکہ جس کھیت میں فصل لہلہاتی تھی آج وہاں دھول اڑ رہی ہے، پورا صوبہ ان آوارہ مویشیوں کے سبب پریشان ہے، وہیں بلڈوزر نے قانون کی دھجیاں اڑائیں ہیں اور جمہوریت کے دامن کو سیاہ کیا ہے۔ پورے پانچ سال میں بابا کی ترقی کی پیش رفت صرف بل و بلڈوزر و نفرت تک محدود رہی۔

ایوب سرجن نے کہا کہ بے روزگاری و مہنگائی پر قدغن لگانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ بابا نے نفرت کا بازار گرم کرکے اس اسمبلی انتخاب میں ہندو-مسلم بنانے کی کوشش تو کی، لیکن ان کی عوام مخالف پالیسیوں سے پریشان عوام نے ایک بھی نہیں سنی اور ایشو کی بنیاد پر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر یہ تاثر دیا کہ اب نفرت نہیں محبت کی فضا ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ساتواں مرحلہ بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا