English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین روس جنگ : وزیراعظم مودی کی صدر کووند سے ملاقات

share with us

نئی دہلی:یکم مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو صبح صدر رام ناتھ کووند سے ملاقت کی اور انہیں روس یوکرین بحران سے پیدا حالات سمیت مختلف مسئلوں پر معلومات دی۔
اعلی عہدے کے حکام کے ذرائع کے مطابق،وزیراعظم نے ملاقات کے دوران صدر کو روس یوکرین پر کئے گئے حملے سے پیدا حالات کی معلومات دی۔انہوں نے صدر کو یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو خصوصی طورپر طلبہ کو وطن لائے جانے کے بارے میں کی جارہی حکومت کی کوششوں سے مطلع کرایا۔

واضح رہے کہ حکومت یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ کو واپسلانے کےلئے آپریشن گنگا چلا رہی ہے اور اس کے تحت ابھی تک کئی ہزار طلبہ کو واپس لایا جا چکا ہے۔ان کوششوں میں تیزی لانے کےلئے حکومت نے پیر کو اپنے چار وزرا کو یوکرین کے پڑوسی ملکوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ وزیر ان ملکوں میں یوکرین سے سڑک راستے پہنچنے والے طلبہ کی صحیح سلامت اور تیزی سے واپسی کےلئے انتظام کرانے کا کام کریں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا