English   /   Kannada   /   Nawayathi

بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے مسجد میں داخل نہیں ہوسکتے ۔ملائیشیا

share with us


کوالالمپور: 28/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا میں کورونا وائرس کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سیلنگور کے ہولو لنگٹ مسجد میں متعدد نمازیوں کو بوسٹر ڈوز نہ لگوانے پر مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

JAKIM کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی) داتوک حکیمہ محمد یوسف نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں مساجد اور سوروں میں باجماعت نمازوں کے لیے SOP ایک رہے اوریہ  متعلقہ ریاستی مذہبی حکام کے فیصلے سے مشروط ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ

"میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ شرط سیلنگور مذہبی حکام نے رکھی ہے اور اس کا اطلاق ریاست میں صرف مساجد اور سورو پر ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ ملائیشیا میں پہلے سے ہی ایسے پمفلیٹ تقسیم کیے جارہے ہیں کہ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر آپ نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے تو آپ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرسکیں گے جبکہ اس کے باوجود لوگ ڈوز لیے بغیر ہی مسجد پہنچ رہے ہیں جب انہیں اندر جانے سے روکا جارہا ہے تو وہ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا