English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار میں شراب پینے پر نہیں ہوگی جیل، نتیش حکومت کا فیصلہ

share with us

:28فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)بہار میں شراب بندی کے درمیان ایک بڑا فیصلہ نتیش حکومت کے ذریعہ لیا گیا ہے۔ اب شراب پینے والے کو اگر پکڑا گیا تو اسے جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ اس کے بدلے اسے صرف شراب مافیاؤں کی جانکاری دینی ہوگی۔ ملی اطلاع کے مطابق اگر شراب مافیا کی گرفتاری ہو جاتی ہے تو شراب پینے والے کو جیل جانے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ یہ جانکاری آبکاری کمشنر کارتیکے دھنجی نے دی ہے۔

دراصل بہار کی جیلوں میں شرابیوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق آج ہوئی ایک اہم میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا۔ بہار پولیس اور محکمہ برائے ممنوعہ شراب کو اس میں خصوصی اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بہار حکومت نے سال 2021 کے نومبر میں ایک اعداد و شمار جاری کیا تھا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ جنوری 2021 سے اکتوبر 2021 تک خصوصی چھاپہ ماری کر ریاست کے ضلعوں میں 49 ہزار 900 لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ ان میں شرابی اور شراب اسمگلر شامل تھے۔ ساتھ ہی اس دوران مجموعی طور پر 38 لاکھ 72 ہزار 645 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا