English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی وفد کے سربراہ نے اپنے ملک کے یوکرین پر حملے پر معافی مانگ لی

share with us


پیرس: 27/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد کے سربراہ نے اپنے ملک کے یوکرین پر حملے پر معافی مانگ لی ہے۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وفد کے سربراہ اولیگ انسیموف نے ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں روسی عہدیدار کی حیرت انگیز مداخلت ان کے یوکرینی ہم منصب سویتلانا کراکوسکا کے ایک براہِ راست بیان کے بعد ہوئی، جس میں وہ اپنے ملک کی حالت زار کے بارے میں بتا رہے تھے۔

اولیگ نے کہا کہ مجھے ان تمام روسیوں کی جانب سے معافی مانگنے دیں جو اس تنازع کو روک نہ سکے۔ جو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ یوکرین پر حملے کا کوئی جواز تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیچنیا نے روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 12000 افواج کو یوکرین میں تعینات بھی کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب چین نے روس یوکرین تنازع کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کو ٹھہرایا ہے۔

 

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا