English   /   Kannada   /   Nawayathi

سماجوادی پارٹی کے امیدوار پر حملہ

share with us

پرتاپ گڑھ:27فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) یوپی اسمبلی انتخابات میں پانچویں مرحلہ کی 61 سیٹوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا، پرتاپ گڑھ کی کنڈا اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کے قافلہ پر حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا الزام ہے کہ پہاڑپور کے پاس قافلہ پر حملہ ہوا ہے۔ گلشن یادو کے حملہ میں وہ بال بال بچ گئے لیکن ان کی کار کو نقصان پہنچا ہے۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور پولنگ کا عمل پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کی جانب سے پولیس میں تحریر دی گئی ہے اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

بعد میں حملہ کے لئے گلشن یادو نے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا کو ذمہ دار قرار دیا۔ تاہم راجا بھیا نے کہا ہے کہ حملہ سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا کچھ کیوں کروں گا جس سے الیکشن خراب ہو جائے؟ یہ حملہ ہمدردی حاصل کرنے کے لئے کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گلشن یادو 1993 سے کنڈا سیٹ سے جیت حاصل کر رہے راجا بھیا کو سخت چیلنج پیش کر رہے ہیں۔

راجا بھیا کنڈا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر جیت درج کرتے رہے ہیں اور سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے تعاون سے وزیر بھی رہ چکے ہیں لیکن اب ڈیڑھ دہائی کے بعد سماجوادی پارٹی نے ان کے خلاف اپنا امیدوار اتارا ہے۔ ایس پی امیدوار گلشن یادو راجا بھیا کے قریبی رہ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا