English   /   Kannada   /   Nawayathi

تاج محل میں آج سے تین دن تک مفت داخلہ

share with us

:27فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)محبت کی نشانی کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے آگرہ کے تاج محل کو تعمیر کرانے والے مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کی اصلیں قبریں دیکھنے کا موقع آج سے ملنے جا رہا ہے۔ پورے سال میں صرف ایک بار تین دنوں کے لئے ان قبروں کو عوامی دیدار کے لئے کھولا جاتا ہے۔ یہی نہیں ان تین دنوں میں تاج محل میں داخلہ بھی مفت ہوگا

مغل بادشاہ شاہجہاں کے عرس کی مناسبت سے پہلے دن نصف دن کے لئے اور تیسرے دن پورے دن کے لئے مفت داخلے کی سہولیت ملے گی۔ عرس کے دوران مقبرے کے تہہ خانے میں واقع شاہجہاں اور ممتاز محل کی اصلی قبروں کو کھولا جائے گا۔

پہلے دن یعنی اتوار کو تہہ خانے میں واقع قبروں کو 27 فروری دوپہر دو بجے کھولے جانے کے بعد غسل دیا جائے گا۔ دوسرے دن 28 فروری کو دوپہر دو بجے یہاں سنل کی رسم ادا کی جائے گی۔ تیسرے دن یکم مارچ کو پورے دن چادر پوشی و گلپوشی ہوگی اور پنکھ چڑھائے جائیں گے۔ یکم مارچ کی شام کو فورکورٹ میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

تیسرے دن شاہجہاں کی قبر پر 1381 میٹر لمبی چادر چڑھائی جائے گی جو کہ اس خصوصی دن کا اسپیشل اور لوگوں کی کشش کا باعث بنتا ہے۔ اس چادر پوشی کی رسم کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سال کے بقیہ 362 دن اصلی قبریں سیاحوں کے لئے بند رکھی جاتی ہیں۔ تہہ خانے کے اوپر کے فلور پر ہوبہو بنی نقلی قبریں دکھائی جاتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا