English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صاف ہوجانا یقینی: سماجوادی کا دعویٰ،

share with us

:26فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں ایس پی اتحاد نے۲۰۰؍ سیٹوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جبکہ پانچویں مرحلے میں اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ جمعہ کو پیاگ پور اسمبلی حلقہ کے پٹورا چوراہا میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی ایس پی اتحاد نے ڈبل سنچری لگالی ہے جبکہ پانچویں مرحلے میں بی جے پی کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف دھکیلنے والی بی جے پی کا چراغ عوام نے گل کر دیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں شدید غصہ اور ناراضگی  ہے کیونکہ ڈبل انجن والی حکومت نے انہیں  دھوکہ دیا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا اور کسانوں کو پریشان کیا ہے۔  ایس پی سربراہ نے کہا کہ کسان تین کالے قوانین کی واپسی کیلئے سردی، گرمی اور بارش کی پروا کئے بغیر ایک سال تک دھرنے پر بیٹھے رہے، لیکن حکومت نے کوئی پروا نہیں کی لیکن آخر کار کسانوں کی تحریک کام آئی اور حکومت کو زرعی قوانین  واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اگرتینوں کالے قانون  واپس نہیں لئے جاتے  تو کسان اپنی زمین پر مزدور کی طرح کام کرتا، وہ اپنی زمین فروخت نہیں کرپاتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت آئی تو ہوائی جہاز میں سفر کرائیں  گے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے غریب ،کسان، نوجوان ٹریکٹر، بائک اور دیگر گاڑیوں  سے بھی نہیں چل پا رہے ہیں۔ عوام نے جملے باز حکومت کے جھوٹ کو پکڑ لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ۱۰؍ مارچ کے بعد یوگی مٹھ میں واپس  جانے  والے ہیں۔ انہوں نے۱۱؍ تاریخ کا ٹکٹ بھی بک کروالیاہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ایس پی حکومت آنے کے بعد گوشالوں کی حالت بہتر کی جائے گی اور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے والے مویشیوں کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ ایس پی مخلوط حکومت ہر ایک کو ہر ماہ۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی دے گی، جبکہ کسانوں کو آب پاشی کیلئے بجلی کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا