English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں پہلی مرتبی دو ہندو افسران لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ پر فائز

share with us

:26فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فوج نے دو ہندو افسران کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کا تعلق سندھ کے آرمی میڈیکل سے ہے

پاکستان کی مسلح افواج کے میڈیا ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ کیلاش کمار، جن کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع تھر سے ہے، ایک شاندار افسر ہے۔سال 1981 میں پیدا ہونے والے میجر ڈاکٹر کیلاش کمار کا تعلق سندھ کے ضلع تھر پارکر سے ہے۔ وہ 2008 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمار پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے۔ وہ پاک فوج کے میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہے تھے۔دوسری جانب میجر ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے اور وہ 2007 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا