English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور :کار روک کر دن دہاڑے ایک تاجر کا اغوا

share with us

پانڈیشور تھانے میں ان کی بیوی سواتی (26) نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پولس کو بتایا کہ اجئے بنگلور میں ٹی وی ایس ورک شاپ کے مالک تھے۔ تجارت میں نقصان ہونے کی وجہ سے یہاں کے ورک شاپ کو فروخت کرکے اپنے قرضے کی ادائیگی کی تھی۔ بعد میں منگلور میں ہی قیام پذیر تھے۔ مگر بروز جمعہ منکی اسٹانڈ میں اپنے بائیک میں جارہے تھے کہ ایس یو وی کار میں موجود چار اغواکاروں نے ان کی بائیک روک کر ان کو اغوا کرلیا اور انجان علاقے میں لے گئے ہیں۔ پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بنگلور میں ورک شاپ کے فروخت کو لے کر شاید اغواکاروں نے ان کے پاس کثیر مقدار میں رقم ہونے کا اندیشہ کیا ہوگا۔ پولس نے کہا ہے کہ یہ چھان بین کی جارہی ہے کہ آیا ان کو ہفتہ وصولی وغیرہ کی دھمکی دی گئی تھی یا نہیں ، فی الحال مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

221839391

 

222946641

223524421

223919921

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا