English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرآن کو دلوں سے لگائیں کیوں کہ وہ آنکھوں کا نور ہے: مولانا محمد انصار ندوی

share with us

وہ آج بعد نماز عصر شہر کی مسجد صدیقی میں جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کی طرف سے منعقدہ تربیتی پروگرام میں حفاظِ شہر سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا نے کہا کہ حفظِ قرآن کی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے حق کو پورا کرنے کی فکر کریں ۔ مولانا موصوف نے بڑے صراحت کے ساتھ واضح کیا کہ قرآن کریم سیکھنے کے بعد اس کو یاد کیسے رکھا جائے ۔ انہوں نے احادیثِ سے واضح کیا ہے کہ حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اس کو پڑھنا اور یاد رکھنانہایت ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں ہماری طرف سے ہونے والی کوتاہیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے سدباب کی طرف بھی اشارہ کیا ۔ مولانا نے بیان کیا کہ قرآن کو دلوں سے لگائیں اس لیے کہ وہ آنکھوں کا نور ہے ، عذابِ قبر سے نجات کا ذریعہ ہے ۔ یاد رہے کہ اس تفصیلی بیان سے پہلے مولانا افضل ندوی نے اپنے خطاب میں حفاظ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اپنے اخلاق کو بلند کریں اور معاشرے میں اپنی پہچان بنائیں ۔ مولانا شجاع الدین ندوی نے قرآن کریم کی تجوید ومخارج کی ادا ئیگی پر زور دیتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا ۔ جمعیۃ الحفاظ کے صدر مولانا نعمت اللہ صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآن کو اس کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ پڑھا جائے ۔ اچھی آواز میں اس کو پڑھنے کی کوشش کریں اور جو باتیں یہاں اس مجلس میں بیان کی گئیں اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ ملحوظ رہے کہ شہر بھٹکل کے مختلف مدارس سے ہر سال کئی حفاظ فارغ ہوتے ہیں، اور رمضان کے قریب حفاظ کے لئے یہ خصوصی تربیتی کیمپ منعقد کیا گیاتھا جس میں حفاظ کو مختلف نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے رہنمائی کی گئی۔ جناب عبدالغنی صاحب کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا ۔

IMG-20130530-WA0032

DSCF2051

تعلیمی میدان میں بچوں کو آگے بڑھائیں : مولانا عبدالعظیم ندوی 

بھٹکل 31مئی (فکروخبرنیوز) تعلیم پوری انسانیت کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں ہمیں فکرکرنی چاہیے اور اپنے معاشرے کو اس میدان میں آگے بڑھانا چاہیے ۔ ان باتوں کا اظہار مولانا عبدالعظیم ندوی نے آج بعد عصر SIOکی طرف سے تعلیمی بیداری مہم پر دعوت سینٹر میں منعقدہ پروگرام میں کیا ۔ مولانا نے کہا بہت سارے طلباء ایسے ہیں جن کے پاس اسباب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے تعلیمی ترقی کے سلسلہ میں فکرمند ہیں ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ان کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں ۔ موجودہ حالات کے تناظر میں انہو ں نے کہا کہ استطاعت ہونے کے باوجود ہم اپنا مال اس راہ میں خرچ نہیں کرتے بلکہ دوسری جگہوں پر اس کو بے دریغ خرچ کرتے ہیں ۔ مولانا سے پہلے انجمن پی یو کالج کے لکچرر جناب ایم ایم عبدالرحیم نے مغربی تہذیب اور اسلامی تہذیب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے ۔ انہوں نے والدین کے حقوق بیان کرتے ہوئے علم سے فائدہ حاصل کرنے کی نصیحت کی ۔ ان کے علاوہ جناب عبدالرؤوف سونور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مغرب کے قریب یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

IMG-20130530-WA0035

 

DSCF2057

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا