English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک دہائی بعد کسی ترک صدر نے امارات کا کیا دورہ

share with us

ابوظہبی : 15/فروری/2022ء(فکروخبر/ذرائع)صدر طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جو ایک دہائی بعد کسی ترک صدر کا پہلا دورہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے دہائی سے علاقائی تنازعات اور کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لیے ابوظہبی پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان نے کیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے یہ دورہ ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر کیا جو نومبر میں ترکی گئے تھے اور تنازعات کے حل کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نومبر میں شیخ محمد بن زائد کے دورے کے بعد، متحدہ عرب امارات اور ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے 10 بلین ڈالر کے معاہدوں کا اعلان ہوا تھا جس سے معیشت کی تباہ حالی اور مہنگائی کے شکار ترکی کو مشکل دور سے نکلنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں میڈیا اور مواصلات سے لے کر اقتصادی اور دفاعی سودوں تک کے 12 معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیا اور خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ بھی اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لیبیا میں خانہ جنگی کے دوران مخالف فریقوں کی حمایت کرنے پر تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس میں 2017 میں اُس وقت اضافہ ہوگیا جب یو اے ای نے ترکی کے اتحادی قطر سے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا