English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ: اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفے کا کیا مطالبہ !

share with us


یکم فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیراعظم نے سیوگرے رپورٹ کے بعد لاک ڈاؤن میں پارٹی کرنے پر معذرت کرلی ہے جب کہ اپوزیشن نے بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیوگرے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز سے خطاب کیا ہے جس میں لاک ڈاؤن کے دوران ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹی کرنے پر معذرت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رپورٹ کے نتائج کو تسلیم کرتا ہوں، میٹرو پولیٹن پولیس کو اپنی تحقیقات مکمل کرنی چاہیے۔

بورس جانسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پر اب بھی بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ لیبر لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم رپورٹ آنے کے بعد مہذب طریقہ اپناکر عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

واضح رہے کہ سیوگرے رپورٹ میں لاک ڈاؤن میں پارٹی کا انعقاد حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا تھا۔

پڑھیے کیا ہے معاملہ:

برطانیہ میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں پارٹیاں کی جاتی رہیں جس میں شراب کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا۔

کورونا وبا سے بدترین متاثرہ ممالک میں برطانیہ کا بھی شمار ہوتا ہے جہاں ہزاروں افراد اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا سے بچاؤ کے لیے برطانیہ میں کئی بار لاک ڈاؤن کیا گیا اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن حال ہی جاری رپورٹ میں یہ تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ جس وقت برطانوی عوام لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں مقید تھے اسی دوران برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں پارٹیوں کا تواتر سے انعقاد کیا جاتا رہا۔

سیوگرے کی جاری کردہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں پارٹیاں کی جاتی رہیں۔

رپورٹ میں پارٹیوں کے انعقاد کو حکومتی قیادت کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں ٹین ڈاؤننگ اور کیبنٹ آفس میں قیادت کی ناکامی واضح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پارٹیوں میں شراب کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا جب کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات سے قبل بھی پارٹی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندوں سے جس رویے کی توقی کی جاتی ہے یہاں اس میں ناکامی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد برطانیہ میں سیاسی بھونچال آگیا ہے۔

پارٹی گیٹ اسکینڈل پر اپوزیشن نے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے تو پولیس نے بھی لاک ڈاؤن میں پارٹیوں میں قوانین کیخلاف ورزی پرتحقیقات پرغورشروع کردیا ہے۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانس سیوگرے رپورٹ پرجلد بیان جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا ایس اوپیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اس سے قبل بھی خبروں میں رہے ہیں۔

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا