English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین معاملہ پر راہل گاندھی نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بی جے پی تلملا اٹھی

share with us

:19جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایل اے سی پر چین کی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر ایک بار پھر پی ایم مودی کو گھیرا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے براہ راست پی ایم مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارے ملک میں اسٹریٹیجک پل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی خاموشی سے پی ایل اے کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔ اب خدشہ ہے کہ وزیر اعظم کہیں اس پل کا افتتاح کرنے نہ پہنچ جائیں۔

ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ کی سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔ اس کشیدگی میں اضافے کے پیچھے چین کی نئی حرکت ہے۔ چین پینگونگ تسو جھیل کے کنارے ایک پل بنا رہا ہے۔ یہ پل 400 میٹر سے زیادہ لمبا ہے اور ایک بار مکمل ہونے سے چین کو خطے میں ایک اہم فوجی برتری حاصل ہو جائے گی۔ یہ پل آٹھ میٹر چوڑا ہے اور پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر چینی فوج کے اڈے کے بالکل جنوب میں واقع ہے۔ یہاں چینی اسپتال اور فوجیوں کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ یہ مشرقی لداخ کے قریب پینگونگ تسو جھیل کے ساتھ ایک ایسا علاقہ ہے، جس پر بھارت اور چین کے درمیان تعطل پیدا ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 جنوری کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ چینی تعمیراتی کارکن ایک بھاری کرین کا استعمال کرتے ہوئے پل کے ستونوں کو کنکریٹ کے سلیب سے جوڑنے میں مدد کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اس پل کا ذکر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا