English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیکر جاپان نے امریکی فوجی اڈوں پر لگائی پابندی

share with us


ٹوکیو: 09/جنوری/2022ء)فکروخبر/ذرائع)جاپان نے کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیکر امریکی فوجی اڈوں پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے امریکی فوجی اڈوں پر غیر ضروری آمدورفت، ماسک پہننے سمیت کئی کورونا پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

امریکی فوجی اڈوں پر کورونا کی سخت پابندیوں کے حوالے سے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ماخذ یہی امریکی فوجی اڈے ہیں، امریکی فوجیوں سے کورونا مقامی کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی اس فیصلے پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور جوبائیڈن انتظامیہ نے ان پابندیوں پر اتفاق کیا ہے اور جاپان میں موجود اپنی فوجوں کو ان احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپان میں امریکی فوجی اڈے میں گزشتہ ماہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث حکومت پر شدید دباؤ تھا جس کے بعد جاپانی وزیراعظم نے امریکی فوجی اڈوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا