English   /   Kannada   /   Nawayathi

سترہ سالہ طالب علم کو کورونا ویکسین لگانے کے الزام میں ٹیچر گرفتار, چار سال قید کی سزا!

share with us

06/جنوری/2022  امریکا میں مبینہ طور پر سترہ سالہ طالب علم کو کورونا ویکسین لگانے کے الزام میں گرفتار  ٹیچر کو جرم ثابت ہونے پر چار سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

نیویارک کی نساوٗ کاوٗنٹی پولیس حکام کے مطابق بیرک ہائی اسکول کی سائنس ٹیچر لورا روسو نے اپنے طور پر کورونا ویکسین کا انتظام کیا اور بغیر کسی تربیت اور والدین کی اجازت کے بغیر طالبعلم کو لگا ڈالی جو ویکسین لگوانا چاہتا تھا۔

چون سالہ خاتون ٹیچر لورا روسو  کو سال نو کے پہلے روز حراست میں لیا گیا۔

ویکسین لگانے کی ویڈیو میں خاتون ٹیچر کو طالبعلم سے یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘‘ مجھے امید ہے، تم خیریت سے ہوگے’’۔

طالبعلم نے اسکول سے گھر جانے کے بعد اپنے والدین کو ویکسین کے بارے میں بتایا تو انہوں کی اس کی شکایت پولیس کو کی جس پر  ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ہیرک ہائی اسکول کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیچر لورا روسو کو معطل کردیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ مذکورہ خاتون ٹیچر نے ویکسین کہاں سے حاصل کی اور وہ کون سی ویکسین تھی۔

واضح رہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر امریکیوں کے لیے صرف فائزر کی بائیو این ٹیک ویکسین کی ہی اجازت دی گئی ہے۔

ملزمہ ٹیچر کے خلاف مقدمے کی عدالتی سماعت اکیس جنوری کو ہوگی، جرم ثابت ہونے پر چار سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا ویکسین کا انجکشن درست نہ لگانے وہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس لیے صرف ڈاکٹر یا تربیت اور لائسنس یافتہ عملہ ہی ویکسین کے بارے میں پوری طرح اطمینان کرنے کے بعد اسے لگا سکتے ہیں۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا