English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی

share with us

 

پیرس  : 02/جنوری2022(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کو پیک کرنے کے لیے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی نافذ کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ماہرین ماحولیات کی طویل عرصے سے جاری مہم کے نتیجے میں حکومت نے پھلوں اور سبزیوں کو پیک کرنے کے لیے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت نے پلاسٹک پیکنگ میں موجود پھلوں اور سبزیوں کے اسٹاک کو 6 ماہ کی مہلت دی ہے جس کے بعد ان کو مارکیٹ سے ضبط کرلیا جائے گا۔

یہ پابندی جزوی طور پر عائد رہے گی تاہم مکمل قانون سازی کا اطلاق 2026 تک ہی کیا جاسکے گا تاکہ پلاسٹک مینوفیکچرنگ کمپنیاں نئے طریقہ کار کو اپنالیں بالخصوص سرخ سیبوں کی فروخت کے لیے جو پلاسٹک میں رکھے جانے کے باعث جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب پھلوں اور سبزیوں کے شعبے کی انٹرفیل ایسوسی ایشن کے سربراہ لارینٹ گرینڈن نے شکایت کی کہ حکومت نے ہم سے اس معاملے پر کبھی مشورہ نہیں کیا۔ نئی پیکجنگ کی لاگت چھوٹی کمپنیوں کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔

ادھر بڑے سپر مارکیٹ گروپ کیسینو نے کہا کہ وہ اب گتے کی پیکیجنگ میں ٹماٹر فروخت کرے گا اور صارفین کو کاغذ یا سیلولوز بیگ فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین ماحولیات نے دنیا کے درجہ حرات میں تیزی سے تبدیلی اور موسمی تغیرات کی بڑی وجہ پلاسٹک کے استعمال کو بتایا ہے۔

 

 

Express News urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا