English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں بحریہ کا افسر برطرف،جانیے چونکا دینے والی وجہ!

share with us

 

واشنگٹن : 12/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع)امریکی بحریہ نے کرونا ویکسین نہ لگوانے پر کمانڈنٹ آفیسر کو نوکری سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کرونا وائرس کی ویکسین تک رسائی آسان ہونے کے بعد تمام ممالک نے سرکاری و غیرسرکاری تمام ملازمین اور شہریوں کےلیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔

امریکا میں بھی فوجی و غیر فوجی اہلکاروں و ملازمین کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہیں اور انکار پر نوکری سے برطرف کیا جارہا ہے۔

فوجی کو نوکری سے نکالنے کا پہلا واقعہ امریکی بحریہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک سیکنڈ کمانڈ آفیسر کو ویکسین لگوانے سے انکار پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔

نیوی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر جیسن فشر نے اس حوالے سے کوئی واضح وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے اسے برطرف افسر کے کچھ ذاتی تحفظات قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ برطرف کیے گئے افسر نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا اور وائرس کی تصدیق و تردید کےلیے ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا تو اس سے بھی انکار کردیا جس کے باعث انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا