English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا بھر سے چار لاکھ ملازمین کی ضرورت:جرمنی

share with us


 

برلن : 11/ڈسمبر:2021(فکروخبر/ذرائع) جرمنی میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر سے تارکین وطن کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں جرمن حکومتی اتحاد کی سب سے جونیئر پارٹی فری ڈیموکریٹس ملک میں امیگریشن میں اضافے کی بھر پور حمایت کرے گی۔

یہ بات فری ڈیموکریٹس کے پارلیمانی پارٹی لیڈر کرسچن ڈوئیر نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتائی انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ملازمین کی مانگ، اقتصادی ترقی اور فلاحی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تارکین وطن کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ایک سو ارب ڈالر پینشن کے لیے مختص کیا جارہا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ اس ملک کی آبادی میں کم عمر اور بزرگ افراد کی تعداد میں کتنا زیادہ فرق ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اور دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں 40 سے 59 عمر کے افراد کی تعداد قریب 24 ملین ہے جبکہ پینسٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد اٹھارہ ملین ہے، جرمنی کی کل آبادی لگ بھگ80ملین ہے۔

جرمنی میں تارکین وطن افراد کی شدید کمی

ڈویئر جو منگل کو کرسچن لنڈنر کی جگہ پارلیمانی گروپ کے سربراہ منتخب ہوئے تھے کا کہنا تھا کہ جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی کے سربراہ کے مطابق جرمنی کو ہر سال چار لاکھ تارکین وطن کی ضرورت ہے۔”

ڈوئیر کہتے ہیں کہ اقتصادی پالیسی کو لے کر جاپان سمیت جرمنی بہت پرانے خیالات کو اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ہر شعبے میں ملازمین کی ضرورت ہے اور ملک کی خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہےکہ کمی پوری کی جا سکے گی یا نہیں۔

ڈوئیر کے مطابق جرمنی کو کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی طرح اپنے آپ کو تارکین وطن کی پالیسی کے حوالے سے جدید کرنا ہوگا۔

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا