English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین نے چین کے خلاف پاپبندی میں ایک سال کی توسیع کر دی

share with us

7ڈسمبر2021 (فکروخبر/ذرائع)  یورپی یونین نے مسلم ایغور اقلیت کو دبانے پر چین کے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس کا اعلان برسلز میں رکن ممالک کی کونسل نے کیا۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ’’جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں گی، وہ ان کی مذمت کرنے‘‘ کے لیے پرعزم ہے۔ رواں برس موسم بہار میں چین کے خلاف عائد کردہ پابندیاں برسلز اور بیجنگ کے درمیان سفارتی تناؤ کا باعث بنی تھیں۔ یورپی یونین کے مطابق پابندیوں سے متاثرہ چینی عہدیدار سنکیانگ صوبے میں ایغور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نظربندی کے ذمہ دار ہیں۔ چین ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا