English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس : شدید سردی ، 128 سالہ ریکارڈ توٹ گیا

share with us


ماسکو : 7ڈسمبر2021 (فکروخبر/ذرائع)  روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شدید سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کڑکڑاتی سردی میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

اس حوالے سے روسی محکمہ موسمیات کے موسمی مرکز فوبوس کے معروف ماہر میخائل لیوس نے کہا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں سرد موسم کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، گزشتہ رات درجہ حرارت منفی21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں روزانہ سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ روس کے شمالی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 20.9 ڈگری تک گر گیا جو کہ 1893 میں اسی دن کے مقابلے میں 0.4 ڈگری کم ہے.

روس کے محکمہ موسمیات کے ماہر نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ نے21ویں صدی میں دو بار 14 جولائی 2015اور3 جنوری2002 کو سرد موسم کے ریکارڈ توڑے۔

 

ARY News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا