English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا روس پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے لیکن کیوں؟

share with us


7ڈسمبر2021 (فکروخبر/ذرائع) امریکا نے یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ‏ویڈیو کانفرنس آج ہوگی جس میں جوبائیڈن، پیوٹن کو یوکرائن پر حملے سےخبردار کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پرسخت پابندی لگ سکتی ہے روس اور اس کے ‏بینکوں پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

یوکرین کے وزیر دفاع نے آئندہ سال کے آغاز میں ملک پر روسی حملے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏جنوری میں روسی حملےکا امکان ہے سرحد ‏پر روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملےکا امکان موجود ہے لیکن یوکرین روس کواکسانےکے ‏‏لیے کچھ نہیں کرےگا اگر روس نےحملہ کیا تو جواب دینےکےلیےتیار ہیں۔ وزیردفاع نے واضح کیا کہ یوکرین ‏سیاسی اور سفارتی حل میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خوفناک جنگ سے خبردار کرتے ہوئے مغربی ممالک کو وارننگ دی کہ وہ روس ‏‏کی مقرر کردہ حدود کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

 

ARY News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا