English   /   Kannada   /   Nawayathi

برسلز:کرونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر 

share with us

برسلز: 6/ڈسمبر/2021 (فکروخبر/ذرائع)  بیلجیئم میں کرونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر سے مظاہرین کی نگرانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیلجیئم کے دارالحکومت میں کیا جانے والا احتجاج پرتشدد ہو گیا ہے، ہزاروں افراد کووِڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں تقریباً 8 ہزار شہریوں نے کرونا پابندیوں کے خلاف مارچ کیا، مظاہرے کے شرکا نے نعرے بازی اور آتش بازی کی، پولیس نے خاردار تاریں لگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز جانے سے روکے رکھا، تاہم روکے جانے پر احتجاج پر تشدد صورت اختیار کر گیا۔

اتوار کو پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جب کہ مظاہرین نے پولیس اہل کاروں پر پتھراؤ کیا، جھڑپ میں پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے اور 20 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مارچ کی نگرانی کے لیے 2 ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے بیلجیئم میں عائد ماسک، ویکسین پاسز اور لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں یورپی ممالک میں کرونا کی نئی پابندیوں کے خلاف متعدد احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ویکسین اور لاک ڈاؤن پر اپنے شبہات کا اظہار کرنے کے لیے 35 ہزار افراد نے سڑکوں پر نکل کر مارچ کیا تھا۔

 

ARY  News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا