English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن کیمپس میں منعقدہ تاریخِ بھٹکل کوئز مقابلے میں اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول نے بازی مارلی

share with us
اس مقابلے کا آغاز انجمن حامئ مسلمین کے نائب صدر جناب انصارقاسمجی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ مقابلہ بڑا ہی دلچسپ نظر آیا، سوالات کو کمپیوٹرازڈ میموری سیکشن میں پوچھا گیا۔ ہر سوالات کے چار جوابات دئے گئے جس میں طلباء کو صحیح جواب چن کر دینا تھا۔ انجمن کے تمام ذیلی شعبوں کے کالج و اسکول کے طلباء نے حصہ لے کر ایک دوسرے کے سبقت لے جانے کی کوشش کی۔ بالآخر اسلامیہ اینگلواُردو ہائی اسکول نے مقابلے میں اول مقام حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ایپلیکیشن نے اپنا نام درج کرایا تو سوم انعام حاصل کرنے والی ٹیم انجمن انجینئرنگ کالج قرار دی گئی ۔ ملحوظ رہے کہ اس بیچ سامعین کو بھی مختلف سوالات پوچھے گئے جو فوری جواب دئے جانے پر انعامات سے بھی نواز ا گیا۔ اول، دوم، سوم آنے والے طلباء کو انجمن حامئ مسلمین کے جنرل سکریٹری جناب جوکاکو عبد الرحیم کے ہاتھوں انعامات سے نواز گیا۔ اول انعام آنے والوں کو پانچ ہزار روپئے اور تمغے، دوم انعام پانے والوں کو تین ہزارروپئے اور تمغے، اور تیسراانعام حاصل کرنے والوں کودو ہزار روپئے اور تمغے دئے گئے۔
IMG 0088
 
IMG 0074
IMG 0066
 
IMG 0077
شہر بھٹکل کے ملی و سماجی اداروں کی جانب سے منعقدہ طبی کیمپ کامیاب
’’اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن ‘‘ نے ضلع بھر کے جملہ 71بچوں کو معائنہ کیا
بھٹکل 9فروری (فکروخبر نیوز ) محکمۂ پولس، رابطہ ویلفیئر سوسائٹی بھٹکل، روٹری کلب بھٹکل، اور سیواواہنی بھٹکل ، اور ’’اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن ‘‘ کے اشتراک سے سرکاری اسپتال میں بہرے اور گونگے بچوں کے لئے منعقد کردہ کیمپ کامیاب رہا، فکروخبر کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر سائی کرن نے بتایا کہ ضلع بھر سے جملہ 71بچوں نے اس طبی کیمپ سے فائد ہ اُٹھایا، شہر بھٹکل کے اسنیہا پبلک اسکول سے 7بچے، آشانکیتن ریشیڈینشل اسکول فار ڈیف (کاروار) سے 36بچے ، اور پھر بقیہ عام بچوں سمیت جملہ 71بچوں نے شرکت کی ہے جن کا معائنہ ابھی تک جاری ہے، اس موقع پر یہاں موجوداے ایس پی سدھیر ریڈی نے فکروخبر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا طبی کیمپ کامیاب رہا، بشمول میرے محکمۂ پولس کے کئی کارکنان نے اس میں ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ تادمِ تحریر صبح 10بجے شروع ہونے والا یہ طبی کیمپ ابھی تک جاری ہے ۔
DSCN4883
 
DSCN4881
fk1
 
(دونوں خبروں کی بقیہ تصاویریں فوٹو گیلری میں اپلوڈ ہوچکی ہیں)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا