English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوجاگرن ویدکے کی دہشت گردی عروج پر

share with us

اطلاع کے مطابق کل رات ٹھیک 8:20بجے کلائی شیٹی آئس کریم بس اڈہ کے پاس یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ہریش معمول کے مطابق اپنی ملازمت سے فراغت حاصل کرکے پڈوپنمبور میں واقع اپنے گھر کے لئے جارہے تھے کہ اچانک رات کی اندھیری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بارہ سے پندرہ افراد پر مشتمل ہندو جاگرن ویدکے غنڈوں نے پیچھے سے ، لوہے کے سلاخ اور وکٹ سے حملہ کرتے ہوئے قتل کی کوشش کی ہے۔ حملے سے بچنے کے لئے ہریشن نے قریب کے ایک دکان میں گھس جانے کی وجہ سے غنڈے اپنے قتل کے ناپاک منصوبے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ عوام کو جمع ہوتے دیکھ کر غنڈوں کا گروہ موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے۔ ہریش کو اس اچانک حملے سے جسم کے متعدد جگہوں پر چوٹیں پہنچی ہیں،یہ سرتکل کے پدماوتی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ کنڑا خبار نے حملہ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کروالی الے میں چھپنے والے سلسلہ وار ڈرگ مخالف مضامین کی وجہ سے حملہ کیا گیاہے۔ حملہ سے ایک دن قبل اس اخبار میں کیشوا سنیل نامی شخص کے ڈرگس ڈیلنگ اور دیگر غیرقانونی دھندوں کے سلسلہ میں مضمون شائع کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں یہ بات واضح کردی گئی تھی کہ یہ ڈرگ ڈیلر ہندوجاگرن ویدکے کے لیڈر ستیا جیت کا قریبی ساتھی ہے۔ ( جبکہ یہ بات سرتکل کے چھوٹے بچوں کو بھی معلوم ہے ) اسی کی دشمنی نکالنے کے لئے کل ہندوجاگرن ویدکے کے شرابی غنڈوں نے یہ جان لیوا حملہ کیا ہے۔ ان کے مدمقابل آنے والوں کو ڈرانے دھمکانے کی آڑ میں ہندو جاگرن ویدکے کی اصل تصویر سامنے آئی ہے کہ ہندو سنسکرتی کی حفاظت کے پردے کے پیچھے ویدکے کیسے دہشت گردی پھیلار ہی ہے۔

بھیانک سڑک حادثہ: کار ڈرائیور کی حالت نازک

کنداپور7جنوری (فکروخبر نیو ز) کار اور بس کے مابین پیش آنے والے بھیانک تصادم میں کار ڈرائیور بری طرح زخمی ہونے کی واردات یہاں اہم شاہراہ66کوٹیشور بائی پاس کے قریب پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق زخمی ڈرائیور کی شناخت دواکر شیروگار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اُڈپی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ۔شوروم کو جارہی نئی ایچر بس اُڈپی شہر کی جانب آرہی تھی ، اسی موقع پر ایک اور بس سے آگے نکل جانے کے چکر میں سامنے سے آرہی ایک کار سے ٹکراگئی ۔ بس ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

acicident

دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش
ملزم گرفتار ، متاثرہ لڑکی اسپتال میں داخل

وٹلا 7جنوری (فکروخبر نیوز )شرابی نشہ میں دھت مرغی کے بہانے ایک گھر میں گھس کر ایک دلت لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ کیپو نامی دیہات میں پیش آیا ہے۔لڑکی اپنی آبرو بچانے میں کامیاب ہوئی ہے مگر زخمی ہونے کی وجہ سے یہاں وٹلا کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کیپو دہات کے نیرولتڑکا نامی علاقہ کا مقیم ایشور نائک کا لڑکا پرشانت (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کا تعلق پیرلا نامی شہر سے ہے ۔ گذشتہ گیارہ سالوں سے یہاں ٹیلرنگ کا کام کرتے ہوئے اپنی خالہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔منگل کی دوپہرو کو اس کے قالو جب مزدوری کے لیے باہر گئے تھے تو خالہ اور خالو کی غیرموجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے شرابی گھر میں گھس گیا تھا،۔ پولس ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کررہی ہے۔

کارکلا میں بچوں کے لاپتہ ہونے کی واردات میں اضافہ
دو ہفتوں میں تین طلباء لاپتہ

کارکلا 7جنوری (فکروخبر نیوز ) حالیہ دنوں میں کارکلا تعلقہ کے اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء کے لاپتہ ہونے کی واردات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ عوام کے اندر یہ گمان پایا جارہا ہے کہ بے حد کتابوں کا بوجھ اور نصابی درس و تدریس میں اضافہ کے باعث شاید طلباء گھر سے بھاگ جانے کا فیصلہ لے رہے ہیں۔ تعلیمی سال کے آغاز میں ایک ہی اسکول کے تین طلباء کے لاپتہ ہوجانے کی وجہ سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں، سال 2013میں اسکول جانے والے 13سال کے تین طلباء لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 24جنوری کو گاندھی میدان کے مقیم کریسٹ کنگ انگلش اسکول کا طالبِ علم کارتک لاپتہ ہوگیا تھا۔ ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اور اسی اسکول سے تعلق رکھنے والے منیش اور آسٹن فرنانڈیس 5فروری کو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کارکلا کے سٹی پولس اسٹیشن میں معاملہ درج ہے ۔

bacche

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا