English   /   Kannada   /   Nawayathi

9فروری بروز سنیچر کو شہر بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں مفت طبی کیمپ

share with us

ان سے خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ کمپنی ملک بھر میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کرکے 15سال کے اندر والے بچے جو سننے اور بولنے سے معذور ہوتے ہیں ان کے معائنہ کے بعد ہیئرنگ مشین کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس بات کی اطلاع شہر بھٹکل کے اے ایس پی سدھیر کمار ریڈی نے اپنے دفتر میں بلائے گئے ایک پریس کانفرنس میں دی۔ آج عصر بعد ساڑھے پانچ بجے بلائے گئے اس پریس کانفرنس میں انہوں نے نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ دراصل یہ کمپنی ہیئرنگ مشین کی سہولیات ملک بھر میں کرتی ہے ، اسی بنا پر مذکورہ بالا چار سماجی اداروں کے ماتحت یہ طبی کیمپ کا انعقادکیا جارہا ہے ،اس طبی کیمپ سے ہر کوئی فائد اُٹھا سکتاہے ، امیر غریب کسی چیز کی قید نہیں ہے۔ طبی معائنہ کے بعد فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیئرنگ مشین وغیرہ بھیج دی جاتی ہیں، اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن اس وقت منگلور میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے وہ بروز سنیچر بھٹکل پہنچنے والی ہے ۔ یہ طبی کیمپ کا انعقاد شہر بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں صبح 10-30بجے منعقد ہوگا۔ اس موقع پر یہاں موجود تمام چار فلاحی و سماجی اداروں کے ذمہد اران نے اپیل کی ہے کہ اس طبی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائد اُٹھائیں ۔

IMG-20130207-WA0001

 

IMG-20130207-WA0000

IMG-20130207-WA0004

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا