English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ کے ہر فیصلہ کو تسلیم کرنا ضروری : مولانا مقبول احمد ندوی

share with us

اللہ کے ہر فیصلہ پر راضی ہوتے ہوئے اس کی عطاکردہ نعمتوں کے احسانات کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ ان باتوں کا اظہار نائب مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے بلال کھنڈ گلمی میں کل رات منعقدہ جلسہ سیرت النبی میں کیا ۔ مولانا نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کچھ لمحہ اور مدت کے لئے نہ ہوبلکہ زندگی کے ہرموڑ پر ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے محبت کا ثبوت پیش کریں ۔ مزید کہا کہ آپ کا یہاں جمع ہونا بھی محبت کی دلیل ہے ۔ مولانا نے گناہوں سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے استحضارکے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔ان سے پہلے استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وخطیب مسجد تنظیم نوائط کالونی بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے کہا اللہ کے پاس مالداری کامیابی کا معیار نہیں ہے بلکہ تقویٰ معیار ہے ۔ مولانا نے شبینہ مکاتب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی اولاد کو ایمان پر باقی رکھنے کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی۔ مولانا نے کہا کہ شبینہ مکاتب موجودہ دور میں دین کے تحفظ کے قلعے ہیں انہیں معمولی نہ سمجھیں بلکہ اپنے بچوں کو اس میں بھیج کر قرآن سے اپنی محبت کا اظہار کریں ۔ مولانا نے اس سے بے توجہی کر ظلم گردانتے ہوئے اس کے لئے وقت نکالنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کتاب اللہ سے جس قدر تعلق مضبوط ہوگا اتنا ہی اللہ کے پاس ہمارا مقام ہوگا ۔ مولانا نے قرآن کی تعلیم سیکھنے اور سکھانے کے تعلق سے کہا کہ دنیا کی کوئی چیز اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ اس موقع پر مسجد عائشہ و ابوذر کے شبینہ مکاتب کے قریب پچاس طلباء نے دلچسپ پروگرام پیش کرتے ہوئے انعامات کے ساتھ ساتھ حاضرین سے داد تحسین حاصل کیں ۔محلہ والوں کی طرف سے امام مسجدِ ابوذر مولانا عبد الغنی صاحب اور نائب امام و مؤذن مولوی رحمت اللہ کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں مولانا عبد العلیم قاسمی اور ناظمِ جامعہ ماسٹر شفیع اللہ شاہ بندری کے ہاتھوں اعزازی تہنیت پیش کی گئی۔ امام مسجدِ عائشہ و ایڈیٹر فکروخبر مولانا انصار عزیز ندوی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کنڑا میں بہترین انداز سے دین کا پیغام غیرمسلموں تک پہونچایا ۔ نظامت کے فرائض مولانا عبدالاحد ندوی نے بحسن خوبی انجام دےئے ۔ وقت کی طوالت کی وجہ سے مولانا شجاع الدین ندوی صاحب نے مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کیا، واضح رہے کہ یہ جلسہ شعبہ تبلیغ سلطانی حلقہ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا تھا، جلسہ کے کنوینر مولانا افضل ندوی اور مولانا ابوبکر تونسے نے جلسہ کو کامیاب بنانے میں بہترین خدمات انجام دئے علاوہ ازیں محلہ کے نوجوانوں نے بھی خوب خدمت کی، مردو خواتین کا ایک جمِ غفیر شریک تھا، مولانا منور مہتمم مدرس بلال مگلی ہونڈا نے بھی کنڑا زبان میں تقریر پیش کی۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعائیہ کلمات پر اس کا اختتام ہوا ۔

IMG 0111

ansar mau

IMG 0010

azeez

IMG 0037

IMG 0057

IMG 0048

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا