English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرمناک : مودی کے وزراء نے اب چین کا لیا سہارا

share with us

:28نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 25 نومبر کو جس ایشیا کے سب سے بڑے اور دنیا کے چوتھے سب سے بڑے جیور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کیا تھا، اسے لے کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس ائیرپورٹ کے افتتاح سے پہلے مودی کے وزیر لگاتار ٹوئٹ پر ٹوئٹ کر وزیر اعظم کو خوش کرنے میں لگے تھے۔ لیکن اس درمیان ان سے ایک بڑی غلطی ہو گئی، جس سے اب حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دراصل ٹوئٹ یہ تھا کہ ’’35 ہزار کروڑ کی لاگت سے بن رہے اس ائیرپورٹ کا وزیر اعظم آج افتتاح کریں گے۔‘‘ تقریباً سبھی وزراء نے یہ ٹیکسٹ اور تصویر فوراً کاپی پیسٹ کر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے وال پر لگایا۔ لیکن انھیں اس بات کا اندازہ بالکل نہیں تھا کہ وہ تصویر نوئیڈا ائیرپورٹ کے ماڈل کی نہیں بلکہ پڑوسی ملک چین کے بیجنگ واقع ائیرپورٹ کی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنے ٹوئٹ میں جو تصویر شیئر کی ہے وہ نوئیڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ماڈل کی تصویر بتائی جا رہی ہے، لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ نوئیڈا کی نہیں بلکہ چین کے بیجنگ واقع ڈیکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تصویر ہے۔ اس بات کا انکشاف شین شیوئی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ شین شیوئی چین میں اسٹیٹ ایفی لیٹڈ میڈیا کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انھوں نے بی جے پی کے وزراء کے ذریعہ کیے گئے ٹوئٹ کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا- غلطی... مجھے جان کر حیرانی ہو رہی ہے کہ حکومت ہند کے افسران کو اپنی حصولیابیوں کو گنانے کے لیے چین کے ڈیکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تصویروں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ یہ ٹوئٹ کرتے ہوئے شین نے پیشانی پر ہاتھ رکھے ہوئے اموجی بھی شیئر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا