English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجھے اقتدار میں رہنے کے لیے دعائیں مت دیجئے : پی ایم مودی

share with us

نئی دہلی:28نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اقتدار میں نہیں رہنا چاہتے بلکہ عوام کی صرف خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات میں‘آج آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کرتے ہوئے، اس کے فوائد کے بارے میں پوچھا۔ فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ہمیشہ آپ کو اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

اس پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ مجھے اقتدار میں رہنے کے لیے دعائیں مت دیجئے، میں آج بھی اقتدار میں نہیں ہوں اور مستقبل میں بھی اقتدار میں نہیں آنا چاہتا۔ میں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتا ہوں، میرے لیے یہ عہدہ، یہ وزیر اعظم، یہ سب چیزیں اقتدار کے لیے نہیں صرف خدمت کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم صرف غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ استفادہ کرنے والے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے آیوشمان بھارت کا کارڈ بنوانے کو کہیں تاکہ گھر والوں کو پتہ نہ چلے کہ مصیبت کب آئے گی اور اگر آج غریب دوا کی وجہ سے پریشان ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اب وہ پیسے کی وجہ سے دوا نہیں لیتے یا بیماری کا علاج نہیں کراتے تو یہ بھی بڑی تشویش کی بات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا