English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کی کسان مخالف ذہنیت اب بھی قائم :

share with us

نئی دہلی:28نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ رسی جل گئی لیکن اینٹھن نہیں گئی۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’انتخابی موسم میں بی جے پی حکومت زرعی بل تو واپس لے رہی ہے لیکن وزیر زراعت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے نوٹ سے واضح ہے کہ بی جے پی کی کسان مخالف ذہنیت ابھی قائم ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 نومبر کو قوم کے نام خطاب کے دوران زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد بھی کسانوں نے تحریک واپس نہیں لی ہے اور اب وہ ایم ایس پی پر قانون بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تحریک کے دوران جن کسانوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں وہ بھی واپس لئے جائیں۔

ادھر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل یعنی 29 نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس دوران حکومت زرعی قوانین کی واپسی کے تعلق سے بل پیش کرنے جا رہی ہے۔ یہ وزیر زراعت کی جانب سے سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن پیش کیا جائے گا۔ بل کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان میں زبردست نوک جھونک ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا