English   /   Kannada   /   Nawayathi

بین الاقوامی ٹیلی کا م کمپنی روم 1 کے قدم شہر بھٹکل میں

share with us

مقامی نامہ نگاروں کی موجود گی میں کمپنی کے پروموٹرس اور اشتہاری ملازمین نے نئے سم کارڈ کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کی ، اس موقع پر نامہ نگاروں کے کئی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کمپنی کے پروموٹر جناب من پریت سنگھ نے کہا کہ روم 1ٹیلی کام جنوبی ہندوستان میں اپنے بین الاقوامی پروڈکٹ کو لانچ کرنے کا اعلان سب سے پہلے سیگنیچراسٹور کے افتتاح سے ہوا ۔روم1 ٹیلی کام کا اہم مقصد ان کاروباریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے جو اپنے کام سے بیرونی ملک جایا کرتے ہیں ،روم 1 گلوبل سیم جہاں آپ اس کے ذریعہ بیرونی ملک سے کم صرفہ پر بات چیت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روم 1 ایک بہت تیز رفتار مارکیٹ میں چاہ جانے والی کمپنی ہے جونئے ایجادات کہ ذریعہ سے بیرونی ملک میں رہنے والے لوگوں کو سہولت پہنچارہی ہے ۔روم1 گلوبل سیم ایک منفرد مستقل جاری رہنے والی سیم جو اپنے گاہکوں کو پورے95 ملکوں سے آنے والے کالس کا کوئی پیسہ بھی نہیں لیتی اور کم قیمت میں کال کرنے کا آفر پیش کرتی ہے ۔سیم کارڈ کا آغاز مارچ 2010 سے ہوا، ابھی اس وقت 50,000 سے زیادہ لوگ ہمارے اس منفرد سیم کارڈسے مستفیدہورہے ہیں۔یہ ایک منفرد سیم جس کو دنیابھر کے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں جہاں ہر ماہ ہزاروں لوگ اس سیم کا رڈ کوخریدکر اس کا منافع اٹھا رہے ہیں ۔ اس موقع پر اس بات کی اطلاع بھی دی گئی کہ دبئی ، سعودیہ ، شری لنکا اور دیگر ممالک میں اپنے اسٹورس کا افتتاح کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس سم کارڈ میں من پسند نمبرات کے انتخاب کا سوال ہی نہیں پیداہوتا، کیونکہ سم کی خریداری کے لیے پاسپورٹ کا ہونا اور اس میں کسی ملک کے ویزاسیل ہونا ضروری ہے ، بصورتِ دیگر سم حاصل نہیں کیا جاسکتا، جب ایک بار پاسپورٹ کاپی اور ضروری ڈاکیومنٹس حاصل ہونگے تو پھر ایکٹیویشن اور نمبر کا اندازہ ہوگا۔ کیوں کہ یہ مکمل طو رپر آن لائن اور انٹرنیٹ سے وابستہ سم ہے ۔ سم کی سہولیات کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے مزید یہ کہاکہ اب تک میٹروپولیٹن سٹی میں اس کا تعارف کرکے سم کا لانچ کیا جارہا تھا ۔اب تعلقہ اور ضلع سطح پر اس کا آغاز کیا جارہاے اور شہر بھٹکل سے ہم نے اس کا آغاز کردیا ہے ، شہر بھٹکل کیلئے آنند نامی شخص کو ڈسٹربیوٹرشپ دی گئی ہے ۔روم 1 (virtualsoft system limited )کا سب ڈیوژن سے اس کا وجو د عمل میں آیا ۔کمپنی پوسٹ پیڑ اور پری پیڑ دونوں طرح کے سیم کو لانچ کرچکی ہے ۔منفردآفرس کے ذریعہ ہزاروں گاہک ہمارے سیم کو بہت پسند کررہے ہیں ۔اس موقع پر مقامی صحافیوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ملازمین موجود تھے۔

DSCN4851

 

DSCN4857

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا