English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوا کھڑا کرنے والے جھوٹ خبروں پر کان نہ دھریں

share with us

اس بات کا اعلان عنقریب بنگلور پریس کانفرنس میں جے ڈی ایس کے ہائی کمان کی جانب سے اعلان کیا جائے گا، اس بیچ اگر کوئی شخص جھوٹے دعووں کے ساتھ اخبارات کی سرخیوں میں چھائے رہتاہے تو اس پر کان نہ دھریں ، عنایت اللہ شاہ بندری کے سلسلہ میں جے ڈی ایس کے ہائی کمان لیڈران سے بات ہوچکی ہے ، اور ان کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے ۔شہر کی سماجی و سیاسی تنظیم مجلس اصلاح و تنظیم کو بھی اس بات کا یقین دلایا جاچکاہے ، ہم ضلع کے لیڈران بھی پارٹی ہائی کمان سے سفارش کرچکے ہیں، اس بات کا اظہار یہاں شہر بھٹکل کے شری نواس ہوٹل میں منعقدہ جے ڈی ایس پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ریاستی مائناریٹی شعبہ کے سکریٹری مناف منچن کیری نے کیا۔انہو ں نے اس موقع پر جے ڈی ایس کے دورِ اقتدار میں اقلیتی مسائل کو حل کرتے ہوئے مساجد، شادی محل اور تعلیمی سہولیات کو فراہم کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے آپ بخوبی واقف ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کے جملہ 232بوتھس میں انتخابی کارروائیوں کو آگے بڑھایا جائے گا، اس موقع پر انہو ں نے یہاں جمع تمام جے ڈی ایس مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھ دینے کی اپیل کی، ان کی گفت وشنید کے بعد ضلع اقلیتی شعبہ کے صدر مشتاق شیخ نے اس بات کی اطلاع دی کہ ، ہلیال، یلاپور ، کاروار جیسے علاقوں میں ہمارا دورہ ہورہا ہے اور آج عصر میں سرسی میں ہمارا پریس کانفرنس ہے ، انہوں نے بھی اس موقع پر عنایت اللہ شاہ بندری کو ہی ٹکٹ دئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے ضلع بھر کے کئی اضلاع میں جے ڈی ایس سے ٹکٹ مانگے جانے اور رد کئے جانے کی بات کہی ۔ واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس سے پہلے جے ڈی ایس کا عام اجلاس منعقد کیا گیاتھا جس میں تمام لیڈروں نے خطاب کیا، عنایت اللہ شاہ بندری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی ایس کے دورِ اقتدارمیں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں سے آپ واقف ہیں ہی، میرا کئی مرتبہ بنگلور جانا ہوا اور اس بات پر مہر لگائی ہے کہ جے ڈی ایس ٹکٹ مجھے ہی ملنا ہے ۔ واضح رہے کچھ دن قبل بی جے پی کے لیڈر شوانندا نائک بی جے پی کو خیرباد کہنے کے بعد یہاں کے مقامی کنڑا اخبار میں یہ بات پھیلادی گئی تھی کہ شوانندا نائک جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکرنے والے ہیں ،اور انہیں ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

IMG 0001

 

gfb

hjyturgg

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا