English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم ہمارے بچوں کو ایسی تعلیم دیں جو آخرت میں کامیابی دلا سکے:قاضی جماعت المسلمین بھٹکل

share with us

موجودہ دورمیں مسلمانوں کو دین سے دور کرنے کی سازش کی جارہی ہے ایسے حالات میں ہم ہمارے بچوں کو ایسی تعلیم دیں جو آخرت میں کامیابی دلا سکے ۔ان باتوں کا اظہار قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا صاحب نے کیا وہ یہاں مسجدِ امام شافعیؒ کے احاطے میں منعقدہ سیرت النبی کے اجلاس میں شرکاء سے مخاطب ہوکر خطاب کررہے تھے ، قاضی موصو ف نے اس موقع پر مختلف واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت پر دھیان دینے کی اپیل کی ۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین ندویؔ نے اس موقع پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے علاوہ جانوروں کے اندر بھی سوچنے کا مادہ رکھا ہے جس سے وہ زندگی گذارنے کا طریقہ معلوم کرتے ہیں اسی طرح انسان بھی زندگی گذارنے کے طریقہ سوچتا ہے وہ بھی محنت کرتا ہے اور روزی تلاش کرنے کی طریقہ ڈھونڈتا ہے اگر وہ یہ کام حرام سے بچ کر حلال طریقہ پر کرے تو دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ۔مولانا نے سود کی لعنت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرنے کے مترادف ہے ، مولانانے حاضرین کو اس سے بچنے کی تاکیدکی اور کہا کہ غیرمسلموں نے اس لعنت کو ہمارے گھروں میں داخل کرنے کے لئے بڑی جدوجہد کی اور قرضہ کا لالچ دیتے ہوئے سنگھا کے نظام کو جاری کرکے ہماری عورتوں کو اس میں ملوث کرایا ۔ مولانا نے نماز کے تعلق سے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری نصیحت یہ تھی کہ نماز کی پابندی کرنا ۔ نماز کسی بھی وقت معاف نہیں ہے ۔ چاہے کام کررہے ہوں یا بیمار ہوں ۔ جب تک ہوش وحواس باقی ہے اس وقت تک نماز پڑھنا ضروری ہے اور اس سلسلہ میں کوتاہی اور غفلت برتنے والا انسان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق زندگی نہیں گذار سکتا ۔ قبر کی زندگی کی تیاری کرنے پر نصیحت کرتے ہوئے کہا ہمیں منکر نکیر کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے دنیا میں بھیجا گیاہے اور وہی شخص کامیاب جوابات دے سکتا ہے جس کی زندگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق ہو ۔ اس موقع پر مولانا محمد شفیع قاسمی نے بھی سیرت کے مختلف گوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو شروع سے آخر تک یہی پیغام دیا کہ آخرت کی زندگی آنے والی ہے اور اس کی تیاری کے لئے ہمیں اللہ نے بھیجا ہے۔ مولانا نے اپنے بیان میں سنتوں پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی سنتوں کو حقیر نہ سمجھے اور ان پر عمل کرنے کی فکرکریں ۔امام مسجد امام شافعی ، خطیب ملیہ جامع مسجد اور استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل ،مولانا انصار ندوی مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اس محلہ کے لوگوں میں دینی جذبہ ہے اور مزید اس کو تقویت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دین کے سلسلہ میں مزید کوشاں رہنے کی اپیل کی ۔ اس جلسہ میں شبینہ مکتب کے طلباء کا پروگرام پیش کیا گیا اور محلہ کے نوجوانوں کی جانب سے جمعیت کے صدر مولانا انصار ندوی مدنی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور پروگرام میں حصہ لینے والوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔ مولانا محمد شفیع قاسمی کی دعا پر رات بارہ بجے اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔

qazi 2

 

sahi

qazi sahab

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا