English   /   Kannada   /   Nawayathi

1995 کا گھڑی اسمگلنگ معاملہ

share with us
اخبار نے گلف مارکیٹ کا نام لیتے ہوئے ایک دکان کا نام یہاں درج کرتے ہوئے ملزم کی شناخت بھی درج کی ہے (مگر ہم اس کو نہیں درج کررہے) یہ چھاپہ والی کاروائی بروز پیر دوپہر میں پیش آئی ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ18سال قبل لاکھوں روپئے کے گھڑیال کاروبارمیں ٹیکس چوری کی گئی تھی ،اس بنا پر مرکزی ٹیکس افسران نے اس سلسلہ میں چھان بین کرتے ہوئے یہ معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا تھا ۔ چندرشیکھر نامی افسر کے زیرِ قیادت تین سی بی آئی افسران نے بھٹکل میں قیام پذیر ہوکر ملزم کے سلسلہ میں چھان بین کرنے لگے۔ چھاپہ والی کارروائی کے موقع پر جب پڑوس کے دکاندار جمع ہوکر تفصیلات چاہی تو معلومات فراہم کرنے میں وہ ناکام ہوئے۔ کراولی منجاؤ تحریر کرتاہے کہ ہمارے نامہ نگار نے جب سی بی آئی افسر سے اس سلسلہ میں سوا ل کیا توانہوں نے صرف اتنا کہاکہ یہ بہت پرانا معاملہ ہے ،تحقیقات جاری ہیں ، مگر زیادہ معلومات فراہم کرنے سے سی بی آئی نے انکار کردیا۔ سی بی آئی ملزم کے پاسپورٹ کو ضبط کرنے کی تیاری کرچکی ہے۔ اس سلسلہ میں جب مقامی پولس افسران سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا کہ یہ معاملہ سی بی آئی کا ہے ہم کو صرف رہنمائی کرنے کی ذمہد اری دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا